وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت مانٹرنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے،40 سے 45 دنوں میں ڈی آئی خان اور بنوں میں سیف سٹیز پراجیکٹ مکمل ہو جائینگے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال خراب ہوچکی ہے،خیبرپختونخوا کی پولیس نے بڑے بڑے سانحات کو بروقت روکا،وفاقی نمائندوں کے ساتھ ہماری ملاقات کا ایک ہی ایجنڈا تھا۔وفاق پر واضح کیا کہ ترجیحات نہ بدلی تو معاملہ بہت خراب ہوگا۔
کال دوں تو کوئی نہیں روک سکتا۔ تاہم تصادم کی سیاست نہیں چاہتے، سہیل آفریدی
ہم نے وفاق کو تجویز دی تھی کہ خیبرپختونخوا سے ایک جرگہ افغانستان بھجوایا جائے،جرگے کے بننے سے قبل ہی کارروائیاں شروع ہو گئی،کچھ پالیسیوں پر نظر ثانی کی تجویز دیتا ہوں۔
بد قسمتی سے ہمارے فیصلے بند کمروں میں کئے جاتے ہیں،تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ بیٹھا کر جو فیصلہ ہوگا وہ ہمارے مفاد میں ہوگا،پاکستان یہودی قوتوں کے شر سے محفوظ رہےگا یہ ہماری خام خیالی ہے۔
