یوٹیوب کا شیر عدالت میں ڈھیر ہو گیا،عادل راجا کی نام نہاد تحقیقاتی صحافت کا جنازہ نکل گیا،برطانوی عدالت نے عادل راجا کی اپیل مسترد کر دی۔
جھوٹ میں کامیابی کا کوئی امکان نہیں، کورٹ آف اپیل نے کیمرے کے سامنے بھاشن دینے والے کو اوقات دکھا دی،یوکے ہائی کورٹ نے عادل راجا پر پیشہ ور جھوٹے کی مہر لگا دی۔
راشد نصیر پر لگائے گئے الزامات کا کوئی دفاع نہیں،عادل راجا کا سوشل میڈیا پر اعتراف
برسوں سے سورسز اور اندر کی خبروں کا چورن بیچنے والے کے عدالت میں پسینے چھوٹ گئے،جج کے ثبوت مانگنے پر عادل راجا کی زبان گنگ ہو کر رہ گئی۔
برطانوی عدالت نے عادل راجا کے الزامات کو بدنیتی پر مبنی اور بے بنیاد قرار دے دیا،مظلومیت اور سیاسی انتقام کا مؤقف بھی عدالتی جانچ میں مسترد ہوگیا۔
یوٹیوب پر جھوٹ کی قیمت وصول کرنے والے کو عدالت میں جھوٹ کا کاروبار مہنگا پڑ گیا،عدالت سے رسوا ہونے کے ساتھ ساتھ عادل راجا پر تین لاکھ پچاس ہزار پاؤنڈ یعنی تقریبا بارہ کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔
شہزاد اکبر اور عادل راجہ کو حوالے کیا جائے ، پاکستان کی برطانیہ سے درخواست
عدالتی فیصلے کے بعد اپیل کے امکانات محدود، قانونی راستے بند ہوگئے ،عادل راجا جھوٹے یوٹیوبرز کے لیے عبرت ناک مثال، جھوٹ کا سفر طویل سہی انجام ذلت آمیز ہی ہو گا۔
