پی ایس ایل کی نئی فرنچائز سیالکوٹ سٹالینز کا نام تبدیل کرنے سے ٹورنامنٹ میں پھر سے ملتان سلطانز کی واپسی ممکن ہوئی ہے۔
سیالکوٹ سٹالینز کے نام کی تبدیلی کے بعد ملتان سلطانز کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تشہیری ویڈیو شیئر کی گئی جس میں پہلے ایک گھوڑا دیکھا گیا ہے اور بعد میں پھر اس پر ایک گھڑ سوار کو بھی دکھایا گیا ہے۔
اس کے ساتھ یہ لکھا آتا ہے کہ ’ایک سٹالین کو ہمیشہ ایک سلطان کی ضرورت ہوتی ہے۔‘
انسٹاگرام پر ایک پیغام میں ملتان سلطانز کے نئے مالک کا کہنا ہے کہ وہ اس ٹیم پر اتنی محنت کرنے پر ترین فیملی کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔
دوسری طرف علی ترین نے گوہر شاہ کا شکریہ ادا کیا ہے کیونکہ وہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کے لیے لڑے اور پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کو واپس لائے۔
’اس شہر کی اب دوبارہ ایک ٹیم ہے۔ جنوبی پنجاب کو دوبارہ اپنی آواز مل گئی ہے۔‘
