ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر پر سفارتکاری میں خیانت کا الزام لگا دیا۔
ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سفارت کاری میں خیانت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی مذاکرات کو کاروباری سودے بازی کی طرح لینا غیر حقیقت پسندانہ طرزِ عمل ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایٹمی مذاکرات کو رئیل اسٹیٹ ڈیل سمجھنا اور حقائق کو جھوٹ سے چھپانا کسی مسئلے کا حل نہیں۔
انہوں نے مزید الزام لگایا کہ صدر ٹرمپ نے بغض اور یکطرفہ پالیسی کے تحت مذاکرات کی میز کو ہی بمباری کا نشانہ بنا دیا، جس سے سفارتی عمل کو نقصان پہنچا اور کشیدگی میں اضافہ ہوا۔
اگر ایران آبنائے ہرمز بند کرتا ہے تو کون سے ممالک شدید متاثر ہوں گے؟
ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے ان امریکی ووٹرز کو بھی دھوکہ دیا جنہوں نے انہیں جنگیں ختم کرنے اور عالمی تنازعات کے حل کے وعدے پر منتخب کیا تھا۔
