سونے کی قیمت میں دو دن کے دوران بڑی کمی ہو گئی ہے۔
آج سونے کے فی تولہ نرخ میں 10 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے، گزشتہ روز سونا 13900 روپے سستا ہوا تھا۔
دو دن کے دوران سونے کے نرخ میں 23900 روپے کی کمی ہوئی ہے، آج سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
10 گرام سونا 8573 روپے سستا ہونے سے نئے نرخ 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے ہو گئے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 100 ڈالر کم ہوئے جس کے بعد فی اونس قیمت 5172 ڈالر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت، وزیراعظم کو خط لکھ دیا گیا
دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، فی تولہ قیمت 100 روپے بڑھ کر 9004 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
