پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی اور امریکا و اسرائیل کی ایران کیساتھ جنگ کے بعد خطے کی صورتحال پر وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کو ان کیمرہ بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ان کیمرا بریفنگ میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جے یو آئی ف، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان شریک ہوئے۔ تحریک انصاف کا کوئی رکن شریک نہیں ہوا۔
خطے کی کشیدہ صورتحال ، وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ روس ملتوی
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور پارلیمانی لیڈرز کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ،وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی قیادت سے رابطوں پر اعتماد میں لیا۔
وزارت خارجہ حکام نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستان کے مؤقف پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے تنازع کی شدت میں کمی لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی، جبکہ اسحاق ڈار نے خلیجی اور عرب ممالک کے ساتھ رابطوں سے متعلق آگاہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے موجودہ حالات میں ملی اتحاد، اتفاق و یگانگت کی ضرورت پر زور دیا، شرکاء نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی جانب سے سفارتی کوششوں کو سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، برادرانہ تعلقات مضبوط بنانے پراتفاق
شرکاء نے سفارتی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور لائحہ عمل پر تجاویز پیش کیں، شرکا کی جانب سے اجلاس میں ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مضبوط عزم کا اعادہ کیا اور ملک کے وسیع تر مفاد میں سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کے وزیراعظم کے اقدام کو سراہا۔
