بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں میلان فیشن ویک میں اپنے منفرد آل بلیک لک سے سب کی توجہ حاصل کی۔
عالیہ نے گوچی کے سیاہ لمبے کوٹ اور ڈارک سن گلاسز کے ساتھ اپنی موجودگی کو مزید پرکشش بنایا۔ صارفین نے فوری طور پر مختلف مذاقیہ اور تخلیقی تبصرے کیے، کچھ نے ان کے انداز کا موازنہ مشہور فلم دی میٹرکس سے کیا، جبکہ دیگر نے اسے سپر ہیرو کردار کرش جیسا قرار دیا۔
عماد عرفانی اور اہلیہ کا مرحوم بیٹے کی یاد میں متاثر کن اقدام
اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے کہا کہ کوئی کیمرہ میری طرف تھا ہی نہیں، کسی نے مجھے پہچانا بھی نہیں، لیکن جیسے ہی میں نے اپنے چشمے ہٹائے، ایک کیمرہ بولا، ‘یہ تو عالیہ ہے۔’

سوشل میڈیا پر کئی کنٹینٹ کریئیٹرز نے ان کے اسٹائل پر طنزیہ تبصرے کیے، تاہم مداحوں نے عالیہ بھٹ کی خود اعتمادی، دلکشی اور بے باک فیشن سلیکشن کی بھرپور تعریف کی۔
View this post on Instagram
شعیب ملک نے چوتھی شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
واضح ہے کہ عالیہ بھٹ کا عوامی انداز ہمیشہ سوشل میڈیا پر دلچسپی اور تبصروں کو جنم دیتا ہے۔ ان کے اس اسٹائل نے صارفین پر گہرا اثر چھوڑا اور میمز کا موضوع بھی بنا۔

