ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہو گی تاہم تدفین کے دن کا تعین نہیں کیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق خامنہ ای کی تدفین تہران میں بڑے تعزیتی اجتماع کے بعد ہو گی، تعزیتی اجتماع آج سے جمعے تک امام خمینی ہال تہران میں ہو گا۔
ایران نے ریاض میں امریکی سفارتخانے کا سی آئی اے اسٹیشن تباہ کر دیا
دوسری جانب ایران کی اعلیٰ ترین قیادت سے متعلق ایک غیر معمولی دعویٰ سامنے آیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے تاہم ایرانی حکام نے اس حوالے سے تصدیق نہیں کی۔
