پاکستان کے معروف اداکار اور ماڈل عماد عرفانی اور ان کی اہلیہ نے اپنے مرحوم بیٹے کی یاد کو انتہائی باوقار اور معنی خیز انداز میں زندہ رکھا۔
چند سال قبل اپنے پیارے بیٹے زاویار کے انتقال کے بعد، یہ خاندان گہرے صدمے سے گزرا، تاہم انہوں نے اپنے دکھ کو مثبت اور انسانیت دوست اقدام میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔
شعیب ملک نے چوتھی شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر عماد عرفانی اور ان کی اہلیہ نے ایس او ایس چلڈرن ویلج پاکستان کا دورہ کیا، جہاں بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور کیک کاٹ کر اپنے مرحوم بیٹے زاویار کی یاد کو محبت اور خدمت کے جذبے کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا۔
View this post on Instagram
اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے جذباتی پیغام بھی شیئر کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ میں تمہیں اب بھی چاہتا ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ ان دو افراد کو سالگرہ مبارک، جو آج مجھے وہ شخص بنانے میں مددگار ثابت ہوئے ہیں جو میں ہوں، اور جو آج بھی میری سب سے بڑی تحریک ہیں۔ شکریہ @jonbonjovi اور زاویار کہ آپ نے مجھے یہ سکھایا کہ زندگی کی کوئی حد نہیں ہے۔

پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ چھوڑ کر ہالی ووڈ جانے کی وجہ بتا دی
عماد عرفانی نے اس اقدام کے ذریعے نہ صرف اپنے بیٹے کی یاد کو زندہ رکھا بلکہ معاشرتی بھلائی اور دوسروں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کا ایک روشن پیغام بھی دیا۔
