قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ لگائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اظہر محمود کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کے بعد ریڈ بال ہیڈ کوچ کا عہدہ خالی ہے۔ جس کے باعث بورڈ نیا ہیڈ کوچ مقرر کرے گا۔
بھارت اور جنوبی افریقہ فائنل کھیلیں گے، سابق کرکٹرز کی پیشگوئی
سرفراز احمد اس عہدے کے لیے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں، کیونکہ وہ ماضی میں انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوران قومی ٹیم کے ساتھ بطور مینٹور اپنی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔
کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو قیادت اور ٹیم مینجمنٹ کا وسیع تجربہ حاصل ہے، جس کی بنیاد پر انہیں ریڈ بال کرکٹ کے لیے موزوں انتخاب قرار دیا جا رہا ہے۔
