آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا آج پہلا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل فائنل میں پہنچنے والی دو ٹیموں کے بارے میں سابق پاکستانی کرکٹرز باسط علی اور کامران اکمل نے پیشگوئی کر دی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان کا کہنا تھا کہ ایک سیمی فائنل تو بھارت جیت جائے گا لیکن نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ دونوں اچھی ٹیمیں ہیں ان کے بارے میں کنفیوژ ہوں کہ کون جیتے گا۔
اس کے جواب میں کامران اکمل اور باسط علی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو جنوبی افریقہ شکست دیدے گا اور وہ فائنل کے لئے کوالیفائی کر جائے گا۔
ابوظبی میں پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کے درمیان ایک روزہ سیریز ختم
کامران اکمل کا کہنا تھا کہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم زیادہ مضبوط ہے، انہوں نے کہا کہ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ باہر ہوجائے گا اور بھارت فائنل میں پہنچ جائے گا۔
