گزشتہ روز ہزاروں روپے کے اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے خریداروں کو وقتی ریلیف ملا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 13 ہزار 900 روپے کم ہوکر 5 لاکھ 49 ہزار 962 روپے پر آگئی ہے۔
عید سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 917 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 71 ہزار 503 روپے ہوگئی ہے، ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی منڈی پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔
بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت 139 ڈالر کمی کے بعد 5272 ڈالر فی اونس تک آگئی ہے، جس کے باعث مقامی صرافہ بازار میں بھی نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ عالمی معاشی صورتحال سے جڑا ہوا ہے۔
