حنیف عباسی نے ملک احمد خان سے ملاقات کے دوران بلھے شاہ مسافر ٹرین کو 28 مئی سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔
یہ ٹرین نومبر 2011 میں غیر فعال کر دی گئی تھی، جس کے باعث مقامی آبادی کو سفری مشکلات کا سامنا تھا۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بلھے شاہ ٹرین کی بحالی سے خصوصاً ضلع قصور اور گردونواح کے رہائشیوں کو معیاری اور سستی سفری سہولت میسر آئے گی۔
عید سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری
ملاقات میں عوامی فلاح و بہبود کے دیگر منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے قصور کی عوام کے لیے 25 ایکڑ اراضی پر جدید پارک کے قیام کی منظوری بھی دی، جس سے شہریوں کو تفریحی سہولیات فراہم ہوں گی۔
علاوہ ازیں قصور ریلوے اسٹیشن کی بیوٹیفکیشن اور اپ گریڈیشن کا بھی اعلان کیا گیا تاکہ مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں اور شہر کا مثبت تشخص اجاگر ہو۔
