سابق پاکستانی کرکٹ کپتان شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی چوتھی شادی سے متعلق افواہوں کو مکمل طور پر بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا۔
شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو نجی رکھنے کی کوشش کرتے رہے ہیں تاکہ اپنے خاندان کا احترام برقرار رکھا جا سکے۔ تاہم ان کی خاموشی کو بعض لوگ اپنی سہولت کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ چھوڑ کر ہالی ووڈ جانے کی وجہ بتا دی

اپنے بیان میں شعیب ملک نے کہا کہ یہ 2023 کے آغاز کی بات ہے جب ان کی پہلی شادی ختم ہوئی۔ باہمی رضامندی سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ اپنے بچے کی پرورش میں مشترکہ کردار ادا کریں گے۔ اسی کے بعد انہوں نے دوبارہ شادی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری دوسری شادی کے بعد، کچھ لوگوں نے میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، مجھے ان افراد سے جوڑ کر جن سے میرا کبھی تعارف بھی نہیں ہوا۔ میری ذاتی زندگی کے حوالے سے بغیر اجازت غیر مصدقہ کہانیاں لکھی گئی ہیں۔ لوگوں نے میری بیوی کو بھی ایسے معاملات میں نشانہ بنایا جن میں وہ کبھی ملوث نہیں رہی، اور یہ میرے لیے ناقابل قبول ہے۔
ہانیہ عامر کی شادی کی افواہوں پر بھارتی گلوکار بادشاہ کا دلچسپ ردعمل
شعیب ملک نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ذاتی زندگی سے متعلق افواہوں کی تصدیق کیے بغیر انہیں پھیلانے سے گریز کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مستقبل میں ایسے بے بنیاد دعوے جاری رہے تو وہ قانونی راستہ اختیار کر کے اپنے حق کا تحفظ کریں گے۔
