پی ایس ایل کی نئی ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کا نام تبدیل کرکے ملتان سلطانز رکھ دیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیلامی کے عمل میں یہ گنجائش تھی کہ آپ ٹیم کا نام بدل سکتے ہیں۔ اس کی دوبارہ آکشن کی ضرورت نہیں تھی۔
شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کپتان کیلئے نام تجویز کر دیا
انہوں نے کہا کہ 6 نام رکھے گئے تھے مالکان انکے علاوہ بھی نام رکھ سکتے تھے ، ہم نے سیالکوٹ اسٹالینر کا نام ملتان سلطانز رکھ دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں ہی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ، 26 مارچ کو لاہور قلندرز اور حیدرآباد کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
