ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ زینڈایا اور اداکار ٹام ہالینڈ شادی سے متعلق بیان کے باعث توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس بار افواہوں کو تقویت اداکارہ کے قریبی ساتھی اور معروف فیشن ماہر لا روچ کے ایک مبہم بیان سے ملی۔
ہانیہ عامر کی شادی کی افواہوں پر بھارتی گلوکار بادشاہ کا دلچسپ ردعمل
ایک ایوارڈ تقریب کے دوران ریڈ کارپٹ پر گفتگو کرتے ہوئے لا روچ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شادی تو ہو چکی ہے۔ تاہم انہوں نے اپنے اس بیان کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔ ان کے اس جملے نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا طوفان کھڑا کر دیا۔
واضح رہے کہا اس سے قبل بھی زینڈایا کی انگلی میں سادہ سونے کی انگوٹھی دیکھے جانے کے بعد مداحوں کی جانب سے خفیہ شادی سے متعلق چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں۔

لائبہ خان کے شوہر کون ہیں؟ اداکارہ نے اپنی پہلی ملاقات کی کہانی بتا دی
زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی، تاہم مداح اس جوڑی کی جانب سے کسی باضابطہ اعلان کے منتظر ہیں۔
