متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا دفاعی نظام مکمل طور پر فعال ہے اور ایران کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کو بڑی حد تک ناکام بنا دیا گیا ہے۔
وزارت دفاع کے مطابق حالیہ حملوں میں ایران کی طرف سے آنے والے 9 بیلسٹک میزائل مارگرائے گئے جبکہ 6 کروزمیزائل اور 148 ڈرون بھی تباہ کئے گئے۔
بیان کے مطابق اب تک ایران کی جانب سے یو اے ای کی طرف 174 بیلسٹک میزائل داغے گئے، جن میں سے 161 کو مکمل طور پرتباہ کردیا گیا جبکہ 13 میزائل سمندر میں جا گرے۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر پرحملے کے بعد نیتن یاہو کی حالت غیر ہے، پاسداران انقلاب
اسی طرح مجموعی طور پر 689 ڈرونز بھیجے گئے جن میں سے 645 کو روک لیا گیا جبکہ 44 ڈرون ملک کے اندرگرے۔
وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ ایرانی حملوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 68 زخمی ہوئے ہیں، شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے فضائی دفاعی نظام مسلسل نگرانی اور فوری ردعمل کی صلاحیت کے ساتھ کام کررہا ہے۔
