اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کوایم ٹیگ چوری ہونےپرفوری مقدمہ درج کرانے کی ہدایت کی ہے۔
ڈی جی ایکسائزکا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایم ٹیگ چوری ہونے پراپنے رجسٹرڈنمبرسےرابطہ کرکے فی الفور بلاک کروائیں،ایم ٹیگ چوری ہونےپرشہریوں کودوسراایم ٹیگ مفت فراہم کیاجائے گا۔
اسلام آباد میں گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ کیلئے نئے اوقات کار جاری
ایم ٹیگ اسٹیکرمیں جدید سیکیورٹی فیچرزکومتعارف کروایا گیا ہے،بائیکس اور گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانےکامقصدشہرکی سیکیورٹی کومزیدبہتربناناہے۔
ٹریفک مانیٹرنگ اور سرویلنس سےشہرکومحفوظ بنانےمیں آسانی ہوگی،مختلف ناکہ جات پرریڈرزکی مددسےایم ٹیگ کی سکینگ کی جاتی ہے،اسکیننگ سےایم ٹیگ کی بائیک نمبرسےمماثلت اوراونرشپ بھی ویریفائی ہوتی ہے۔
