امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا ہے کہ ہم یہ جنگ امریکا فرسٹ کی شرائط پر ختم کریں گے۔
امریکی فوج کے سربراہ جنرل ڈین کین نے کہا کہ ایران میں امریکی مشن کا مقصد ایران کے میزائل سسٹم کو تباہ کرنا ہے، ایران آپریشن کوئی ایک رات کا آپریشن نہیں۔
ایرانی حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات کا تہران میں سفارتخانہ بند کرنیکا اعلان
جنرل ڈین کین کا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ ہم اس جنگ میں مزید نقصانات کی توقع بھی کر رہے ہیں، ایران جنگ ایک بڑا جنگی آپریشن ہے۔
واضح رہے چند روز قبل امریکی میڈیا نے کہا تھ کہ مریکی فوج کے سربراہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر امریکی حملے سے متعلق خدشات سے آگاہ کر دیا ہے تاہم صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا کی خبروں کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل کین صرف جنگ جیتنا جانتے ہیں۔
