لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف فتویٰ جاری کرنے سے متعلق دو اہم مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت کے جج شاہد سکندر نے ٹرائل مکمل ہونے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں دونوں ملزمان کو سخت سزائیں سنائی گئیں۔
عدالت نے کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے وابستہ مولانا طاہر سیفی کو 32 سال قید اور 7 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
پنجاب میں موٹرسائیکلوں سمیت تمام گاڑیوں پر ای ٹیگ لگانے کا فیصلہ
ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ اے ڈویژن شیخوپورہ میں درج کیا گیا تھا، جس میں الزام تھا کہ انہوں نے سابق چیف جسٹس کے خلاف اشتعال انگیز فتویٰ جاری کیا۔
دوسرے مقدمے میں ملزم ریاض کو 36 سال قید اور ساڑھے 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی اس کے خلاف مقدمہ تھانہ چھانگا مانگا، ضلع قصور میں درج تھا۔
فیصلے کے بعد سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ قانونی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ عدلیہ کے خلاف اشتعال انگیز بیانات اور فتوؤں کے معاملے میں ایک اہم نظیر ثابت ہو سکتا ہے۔
