پاکستان آرمی نے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کا خوست میں ایمونیشن ڈپو تباہ کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی مبینہ جارحیت کے خلاف پاک فوج کی بھرپور اور طاقتور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت مؤثر کارروائی کرتے ہوئے خوست میں فتنہ الخوارج اور افغان طالبان سے منسلک ایک ایمونیشن ڈپو تباہ کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر بلااشتعال کارروائیوں کے بعد جواباً کی جانے والی اس کارروائی میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
چین نے ایران پر حملے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا
افغان طالبان رجیم کو پاک افغان سرحد پربلا اشتعال جارحیت کے بعد ہر محاذ پر بھرپور پسپائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ذرائع کے مطابق ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رہیں گے۔
