ورلڈکپ میں غیر متاثر کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ناقص کارکردگی پر ہر کھلاڑی کو کم از کم پچاس پچاس لاکھ روپے جرمانہ کیے جانے کا امکان ہے۔ پی سی بی کے سینئر افسران نے بھارت کے خلاف میچ کے فوراً بعد ہی جرمانوں کی تجویز پیش کر دی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں پر جرمانے کا مقصد ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانا اور آئندہ کے لیے سخت پیغام دینا ہے۔ بورڈ حکام کے مطابق قومی ٹیم کو ورلڈکپ میں ہر ممکن سہولت اور سپورٹ فراہم کی گئی، جبکہ کھلاڑیوں کو مہنگے پی ایس ایل کنٹریکٹس بھی دلوائے گئے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق عالمی کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی توقعات کے برعکس رہی اور سینئر کھلاڑی بھی نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

1 Comment
جی صرف جرمانہ ہی نہیں ایسے کھلاڑیوں کو ٹیم سے ہی باہر نکالا جائے میرٹ پر کھلاڑی سلیکٹ کئے جائیں عوام کے ٹیکسوں سے ان پر کروڑوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں اور انہیں ملک کی عزت اور عوام کے جذبات کا با لکل بھی احساس نہیں ہے یا پھر کرکٹ پر مکمل پابندی لگائی جائے اور یہ بجٹ قومی کھیل ہاکی کی بہتری کے لئے خرچ کیا جائے۔