مصنوعی ذہانت کے شعبے کی معروف کمپنی اوپن اے آئی نے امریکی حکومت کے ساتھ ایک اہم معاہدہ طے کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس معاہدے کے تحت اوپن اے آئی کے جدید اے آئی ماڈلز کو یونائیٹڈ اسٹیٹس ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس کے خفیہ کلاؤڈ نیٹ ورک پر تعینات کیا جائے گا۔
سام سنگ نے گیلیکسی S26 سیریز متعارف کرا دی، قیمتیں کیا ہیں؟
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیم آلٹ مین نے اس پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ محکمۂ دفاع کے ساتھ ہونے والی بات چیت نہایت ذمہ دارانہ اور تعمیری رہی۔
ان کے مطابق حکام نے خاص طور پر حفاظتی معیارات اور ذمہ دارانہ استعمال کو اولین ترجیح دی ہے تاکہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو قومی سلامتی اور انتظامی امور میں مؤثر اور محفوظ انداز میں بروئے کار لایا جا سکے۔
طلباء کے لیے مفت آن لائن ٹیکنالوجی کورسز کا آغاز
ماہرین کے مطابق، اس معاہدے کو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس کے ذریعے جدید اے آئی نظام کو سرکاری اور دفاعی ڈھانچے میں باضابطہ طور پر شامل کیا جائے گا۔ یہ اقدام حکومتی سطح پر ڈیجیٹل جدت اور تکنیکی خود انحصاری کو فروغ دینے کی ایک بڑی کوشش کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔
