واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایرانی بحریہ کو شدید نقصان پہنچایا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی بحریہ کے 9 جہاز تباہ کر دیئے۔ اور بڑی حد تک ایرانی بحریہ کے ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکی نیوی مؤثر کارروائی کر رہی ہے اور مزید اہداف کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے باقی ماندہ جہازوں کو بھی تباہ کرنے کی کارروائی جاری ہے۔ اور جلد بقیہ جہاز بھی سمندر میں ڈوب جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خامنہ ای کی سخت ترین سیکیورٹی کے باوجود حفاظت کیوں نہ ہوسکی؟ چشم کشا رپورٹ
ایران کی جانب سے ان دعوؤں کی تصدیق یا تردید کے حوالے سے فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
