اسلام آباد: پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلز جیو نیوز سمیت اور ویب سائٹس پر سائبر حملے کیے گئے۔ جنہیں ہیک کرنے کی کوشش کی گئی۔
جیو نیوز سمیت پاکستان کے بعض نجی ٹی وی چینلز کے سسٹمز کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی۔ جبکہ ملک کی مختلف ویب سائٹس بھی سائبر حملوں کی زد میں آئیں۔
ابتدائی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کچھ ویب سائٹس کو عارضی طور پر ہیک کر لیا گیا۔ تاہم تکنیکی ٹیمیں بحالی کے لیے سرگرم ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بعض ٹی وی چینلز کی سیٹلائٹ فریکوئنسی کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ جس کے باعث چند مقامات پر نشریات میں تعطل پیدا ہوا۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ نشریاتی نظام کی بحالی اور سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سرکاری سطح پر ابھی تک حملوں کی نوعیت اور ذمہ دار عناصر کے بارے میں باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ تاہم سیکیورٹی ادارے اور سائبر ماہرین واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ خامنہ ای کی شہایت: شیعہ علما کی پاکستانی عوام سے پرامن رہنے کی اپیل
ماہرین کے مطابق حالیہ کشیدہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ جس کے پیش نظر اداروں کو اپنے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی حفاظت مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔
