ایران نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر حملہ کر دیا۔
پاسدران انقلاب ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر 4 بیلسٹک میزائل داغے۔
پاسدران انقلاب نے کہا کہ امریکی ایم کیو 9 رپیر ڈرون تباہ کر دیا ، ایرانی حکام نے امریکی ڈرون کی تباہی کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔
اسرائیل نے ایران پر ایک دن میں 1200 بم برسائے
علاوہ ازیں ایران نے آبنائے ہرمز سے پابندی کے باوجود گزرنے کی کوشش کرنیوالے تیل بردار بحری جہاز پر حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے، عملے کے تمام 20 ارکان کو جہاز سے نکال لیا گیا۔
واضح رہے گزشتہ روز ایران نے خطے میں 14 امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے اور سیکڑوں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔
