وزیرداخلہ محسن نقوی سے علمائے کرام نے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیر داخلہ کو مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں حملوں پر ہر پاکستانی رنجیدہ ہے، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ہر مسلمان کا غم و غصہ بجا ہے۔
خطے کی کشیدہ صورتحال ، وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ روس ملتوی
ان کا کہنا تھا کہ آپ کے ساتھ احتجاج میں شامل ہونے کیلئے تیار ہوں، ہم سب ایک ہیں، دشمن ہمیں تقسیم کرنے کی سازش کر رہا ہے ، ہم نے قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علمائے کرام نے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کی رہنمائی کی ، مظاہرین صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرامن احتجاج کریں، علمائے کرام مظاہرین کی رہنمائی کریں۔ قومی اتحاد، یکجہتی اور استحکام ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔
