اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک روز کے دوران ایران پر 1200 سے زائد بم برسائے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کا کہنا ہے کہ امریکا کیساتھ مشترکہ کارروائی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور 1200 سے زائد گولہ بارود استعمال کیے گئے۔
انتقام کو ایران کا قانونی اور اخلاقی حق سمجھتے ہیں، ایرانی صدر
رپورٹس کے مطابق جنوبی ایران کے صوبہ ہرمزگان کے شہر میناب میں واقع پرائمری گرلز اسکول پر حملے میں بچیوں سمیت 148 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسکول پر حملے میں درجنوں بچیوں کی شہادت کی تصدیق کر دی تھی۔
