راولپنڈی: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے بعد پاک فوج نے”آپریشن غضب للحق”کے تحت مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان سرحدی علاقے میں پیش قدمی کی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 28 فروری کو پاکستانی جوانوں کی افغانستان کے اندر کارروائی کی خصوصی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق جوانوں نے شمالی وزیرستان سے ملحقہ سرحدی باڑ عبور کرتے ہوئے افغان طالبان کی ایک مرکزی پوسٹ کی جانب پیش قدمی کی۔ اور پاکستانی فورسز کو دیکھتے ہی مخالف عناصر نے پسپائی اختیار کی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مظاہرین کی امریکی قونصلیٹ میں داخلے کی کوشش، جھڑپیں ، 6 افراد جاں بحق
ذرائع کے مطابق پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کے دوران مذکورہ مرکز پوسٹ پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ کمپاؤنڈز کو کلیئر کیا اور وہاں نصب جھنڈے اتار دیئے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن “غضب للحق” اپنے مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔
