ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر موجود ان کے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک یادگار تصویر شیئر کی گئی ہے۔
آیت اللہ علی خامنہ ای کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے’خدا کے نام سے جو مہربان، رحم کرنے والا ہے‘۔
سورۃ الاحزاب کی آیت نمبر 23 کا حوالہ دیتے ہوئے پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ مومنوں میں (ایسے) لوگ بھی ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ سے کیے ہوئے عہد کو سچا کر دکھایا، ان میں سے کچھ نے تو اپنا عہد پورا کر دیا اور کچھ اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں اور وہ ذرا بھی نہ بدلے۔
In the Name of God, the Compassionate, the Merciful
Among the faithful are men who fulfill what they have pledged to Allah: there are some among them who have fulfilled their pledge, and some of them who still wait, and they have not changed in the least (Holy Quran 33:23). pic.twitter.com/f1JizOKWQD
— Khamenei.ir (@khamenei_ir) March 1, 2026
یاد رہے کہ ایران کے سرکاری میڈیا نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے ملک بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
