کراچی میں مظاہرین کی امریکی قونصلیٹ میں داخلے کی کوشش، جھڑپوں کے دوران 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حکومت سندھ نے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، جاری بیان میں کہا گیا کہ مظاہرین نے امریکن قونصل خانے کے اندر داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی،مظاہرین کے تصادم میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔
حکومت سندھ نے واقعے کے تمام پہلوؤں کا غیر جانبدارانہ جائزہ لینے کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی،جے آئی ٹی تعین کرے گی کہ واقعہ کن حالات میں پیش آیا اور اسباب کیا تھے؟
حکومت شہریوں کے جمہوری اور آئینی حق احتجاج کا احترام کرتی ہے،پُرامن ماحول کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،کسی بھی قسم کی توڑ پھوڑ، تشدد یا قانون ہاتھ میں لینا مناسب عمل نہیں۔
شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے جذبات کا صرف پُرامن اظہار کریں،حکومت حالات کو کنٹرول میں رکھنا چاہتی ہے،تمام شہریوں کو پُرامن طریقے سے احتجاج ریکارڈ کروانے کا حق حاصل ہے،قانون کو کسی بھی صورت ہاتھ میں نہ لیا جائے۔
دوسری جانب صوبائی وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجارنےایڈیشنل آئی جی کراچی سےتفصیلات طلب کرلیں،ضیاالحسن لنجارکا کہنا تھا کہ کسی کوقانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سی آئی اے نے آیت اللہ خامنہ ای کی لوکیشن معلوم کر کے اسرائیل کو فراہم کی ، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ
حساس تنصیبات کی سیکیورٹی مزیدمؤثربنائی جائے،ٹریفک کی روانی برقراررکھنےکیلئےمتبادل راستوں کاتعین کیاجائے۔
علاوہ ازیں ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاہور میں تمام حساس جگہوں پر صورتحال کنٹرول میں ہے، پولیس کی مختلف جماعتوں کی جانب سے احتجاج پر تیاری ہے۔
امریکی ملکی قونصلیٹ ایسے واقعات نہیں ہوئے جو رپورٹ ہوئے،امریکی قونصلیٹ کے باہر لوگ پرامن ہیں اور بات بھی سن رہے ہیں،ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر احتجاج کرنے والوں کیلئے دکھ کی گھڑی ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہیدہو گئے
مختلف جماعتوں کی جانب سے مختلف احتجاج ہو رہے ہیں ان لوگوں کو بھی سکیورٹی دینی ہے،ہم سب کو احتیاط کرنی چاہیے سارے پوائنٹس پر پولیس موجود ہے،عوام اور پولیس جتھوں میں کھڑے نہ ہوں۔
بار کے الیکشن میں بھی سکیورٹی دی گئی اور ریلی یا احتجاج میں بھی سکیورٹی دیں گے،آئی جی کی جانب سے جو ایس او پیز دیئے گئے ہیں اس پر مکمل عمل درآمد ہو رہا ہے، کہیں کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو پولیس کو فوری اطلاع دیں۔
