نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے نے آیت اللہ خامنہ ای کی لوکیشن معلوم کر کے اسرائیل کو فراہم کی۔
رپورٹ کے مطابق سی آئی اے نے ایرانی قیادت کے خفیہ اجلاس کی نشاندہی کی، جس کے بعد اسرائیل نے حملہ کیا،سی آئی اے کئی ماہ سے آیت اللہ خامنہ ای کی نقل و حرکت کو ٹریک کر رہی تھی۔
خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران میں جانشینی اور عبوری قیادت کی نامزدگی کا عمل شروع
تہران میں واقع قیادت کمپاؤنڈ میں ہونے والے خفیہ اجلاس کی اطلاع امریکا کو پہلے سے تھی،امریکا اور اسرائیل نے خامنہ ای کی موجودگی کی تصدیق کے بعد حملے کا وقت تبدیل کیا۔
سی آئی اے کو خامنہ ای کے روزمرہ معمولات اور خفیہ ٹھکانوں تک رسائی حاصل ہو چکی تھی۔
