وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ روس ملتوی کردیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال کے باعث روس نہیں جا رہے،وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو روس روانہ ہونا تھا۔
امریکی اخبار کی ٹرمپ کے ایران پر حملے پر کڑی تنقید
واضح رہے کہ ایران کے سرکاری میڈیا نے سپریم لیڈرکی شہادت کی تصدیق کردی،سپریم لیڈرکی شہادت پرایرانی حکومت نے 40روز کےسوگ کااعلان کردیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای اپنے دفتر میں شہید ہوئے،شہادت کے وقت آیت اللہ خامنہ ای فرائض سرانجام دےرہے تھے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نےخطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں افغانستان،ایران سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پرغور کیاجائیگا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہیدہو گئے
ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کی پالیسی کے حوالے سے اہم مشاورت ہوگی،آنے والے دنوں میں پاکستان اپنے مؤقف کے حوالے سے گائیڈلائن بھی مرتب کرے گا،وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس دوپہر کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔
