ترکیہ نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ حملوں کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔
ترک وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ خطے میں حالیہ حالات عالمی استحکام کے لیے خطرہ ہیں، جنگ میں اپنی فضائی، زمینی یاسمندری حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ترکیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ جنگی صورتحال سے نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ عالمی امن کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
ترک قیادت نے زور دیا ہے کہ تنازعات کا حل طاقت کے بجائے بات چیت کے ذریعے نکالا جانا چاہیے، جبکہ ترکیہ اس عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
