پاکستان کے اوپنر بلے باز صاحبزادہ فرحان نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ جبکہ ایک ٹی 20 ورلڈ کپ ایڈیشن میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے واحد کھلاڑی بھی بن گئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز صاحبزادہ فرحان نے بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کا 319 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ جو انہوں نے 2014 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں قائم کیا تھا۔
ویرات کوہلی نے اس ایڈیشن میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 319 رنز اسکور کیے تھے۔ جو طویل عرصے تک ٹورنامنٹ کا ریکارڈ رہا۔
صاحبزادہ فرحان نے اسی میچ میں ایک اور ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ وہ ایک ٹی 20 ورلڈکپ ایڈیشن میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی بھی بن گئے۔
ٹی 20 ورلڈکپ کی تاریخ میں صاحبزادہ فرحان نے دو سنچریاں بنا ڈالیں۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف 59 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔ اور اس سے قبل صاحبزادہ فرحان نے نمیبیا کے خلاف بھی سنچری بنائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کپتان کیلئے نام تجویز کر دیا
فرحان نے رواں ورلڈ کپ میں مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ٹیم کو اہم فتوحات دلانے میں کردار ادا کیا بلکہ انفرادی طور پر بھی نیا سنگ میل عبور کیا۔ ان کی جارحانہ مگر ذمہ دارانہ بیٹنگ نے شائقین کرکٹ کو خوب محظوظ کیا۔
