امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
سونے کی فی تولہ نرخ میں 10 ہزار روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 5 لاکھ 50 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام سونا 8574 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد نئے نرخ 4 لاکھ 72 ہزار 18 روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 100 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونا 5278 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔
یکم مارچ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی 388 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 9862 روپے ہو گئی ہے۔
