واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان کشیدگی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان بہت شاندار کارکردگی دکھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں مداخلت کا ارادہ نہیں رکھتے، انہیں پاکستان کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل پر مکمل اعتماد ہے اور وہ ان کا واقعی بہت احترام کرتے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ معاملات کو بہتر انداز میں سنبھال رہا ہے، اس لیے امریکا براہ راست مداخلت نہیں کرے گا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ان کے پاکستان کے ساتھ تعلقات خوشگوار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان روابط مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عظیم ہیں۔
صدر ٹرمپ کے اس بیان کو خطے کی موجودہ صورتحال میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جہاں پاکستان اور افغانستان کے درمیان سکیورٹی اور سرحدی امور پر کشیدگی پائی جاتی ہے۔
Spoke today with Pakistan Foreign Secretary Baloch to express condolences for lives lost in the recent conflict between Pakistan and the Taliban. We continue to monitor the situation closely and expressed support for Pakistan’s right to defend itself against Taliban attacks.
— Allison M. Hooker (@UnderSecStateP) February 27, 2026
دوسری جانب امریکا نے طالبان رجیم کے خلاف پاکستان کے حق دفاع کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ میں سیاسی امور کی سیکرٹری ایلیسن ہوکر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکاافغان طالبان کے حملوں کے خلاف پاکستان کی حمایت کرتاہے۔
حقانی صاحب ماضی میں پاکستان دل و جان کے ساتھ آپ کے ساتھ کھڑا تھا، خواجہ آصف
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں حالیہ کشیدگی پر بات چیت کی گئی، امریکا صورت حال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ میں سیاسی امور کی سیکرٹری ایلیسن ہوکر نے کہا کہ پاکستان کوطالبان کی جانب سے حملوں کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
