جنوبی امریکی ملک بولیویا میں فضائیہ کا ایک کارگو طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر قریبی موٹر وے پر جا گرا اور وہاں موجود 15 گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔
حکام کے مطابق حادثے کے فوری بعد طیارے اور متاثرہ گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔ وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔
فرانس کی اپنے شہریوں کو اسرائیل کا سفر نہ کرنے کی ہدایت
خبر ایجنسی کے مطابق ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
