فرانس کی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ فی الحال اسرائیل کا سفر موخر کریں۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل میں موجود فرانسیسی شہری زیادہ محتاط رہیں اورمقامی حالات پرنظررکھیں تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے بچا جا سکے۔
وزارت خارجہ نے سفری مشوروں میں زوردیا کہ شہری اپنی حفاظت کو اولین ترجیح دیں اورمقامی حکام کی ہدایات پرعمل کریں۔
چین کا پاک افغان کشیدگی پر اظہار تشویش ، ثالثی کی پیشکش کر دی
فرانسیسی حکومت نے اس اقدام کو موجودہ سیکیورٹی خطرات اور کشیدگی کے پیش نظر ضروری قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں شہریوں کو سفارتخانے اور قونصل خانوں سے رابطہ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ ہدایت ایسے وقت میں دی گئی ہے جب خطے میں سیکیورٹی صورتحال نازک ہے اور کسی بھی غیر متوقع واقعے سے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اہم ہے۔
فرانسیسی وزارت خارجہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سفری منصوبہ بندی میں محتاط رہیں اور صرف ضروری حالات میں سفر کریں۔
