بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ڈرونز، اورکواڈ کاپٹرز کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی ، حساس تنصیبات اور عوامی تحفظ کے پیش نظر ڈرونز اڑانے پر پابندی لگائی گئی۔
پنجاب بھر میں 30 روز کے لیے آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر پابندی
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت سخت قانونی کارروائی ہو گی ،پولیس اور ایف سی کو پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور تاحکم ثانی برقرار رہے گی ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فورسز کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
