سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز کے ذریعے حملوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج نے چھوٹے ڈرونز استعمال کرتے ہوئے حملے کی کوشش کی تھی۔
پاکستان کے اینٹی ڈرون سسٹمز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام ڈرونز کو فضا میں ہی مار گرایا۔
واضح رہے افغان طالبان رجیم کی جانب سے بلااشتعال حملے کے خلاف پاکستان کا آپریشن غضب للحق جاری ہے، پاک افواج کے حملوں میں متعدد طالبان ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔
اس کے علاوہ افغان طالبان کے فوجی ہیڈکوارٹرز، ٹینک، توپ خانے اور چوکیاں بھی تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ کئی افغان پوسٹوں پر پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے قبضہ کر لیا ہے۔
