آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم میں شامل کرکٹر رِنکو سنگھ کے والد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رِنکو کے والد خان چندرا سنگھ کا جمعہ کی علی الصبح کو گریٹر نوئیڈا کے یَتھارتھ اسپتال میں انتقال ہوا۔ وہ جگر کے کینسر میں مبتلا تھے۔
بھارت ، کرکٹ میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ ، امپائر ہلاک ، کئی کھلاڑی زخمی
چندرا سنگھ کے انتقال کی خبر کے بعد کرکٹ حلقوں اور اور رنکو سنگھ کے مداحوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
