پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے چلائی گئی پاکستان مخالف جھوٹی خبر کو بے نقاب کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق اسکائی نیوز نے ایکس پر دعویٰ کیا تھا کہ افغانستان کی فضائیہ نے پاکستان کے خلاف حملے کیے ہیں، تاہم پاکستانی صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل اور حقائق کی نشاندہی کے بعد ادارے کو اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑ گئی۔
آپریشن غضب للحق میں اب تک طالبان رجیم کے 274 اہلکار ہلاک، 400 زخمی ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسی حوالے سے وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے بھی کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم نے پاکستان کی مربوط اور مؤثر کارروائی کے بعد سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا سہارا لیا، جس کے بعد بین الاقوامی چینل نے فیک خبر ڈیلیٹ کر دی۔
ہرزاروں صارفین نے نشاندہی کی کہ اس وقت افغانستان کے پاس باقاعدہ طور پر فعال فضائیہ موجود نہیں اس لیے اس نوعیت کا دعویٰ حقائق کے منافی ہے۔
افغان رجیم نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور دنیا کیلئے ایک خطرہ بن چکی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
سوشل میڈیا پر یہ مؤقف بھی سامنے آیا ہے کہ اسکائی نیوز ماضی میں بھی پاکستان اور افواجِ پاکستان کے حوالے سے منفی بیانیہ پھیلانے پر تنقید کی زد میں رہا ہے، چینل کی اینکر یلدہ حکیم پر بھی پاکستان مخالف بیانیہ پھیلانے کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔
اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر اسکائی نیوز کے صحافتی معیار اور ذمے داری پر سنجیدہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
