ملک میں سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ہے اور آج بھی نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
بازار میں فی تولہ سونا 5 لاکھ 40 ہزار 562 روپے پر مستحکم رہا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 444 روپے پر برقرار رہی۔
جیولرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ نہ ہونے کے باعث مقامی سطح پر بھی نرخ مستحکم رہے۔
دوسری جانب جمعہ کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 830 پوائنٹس کم ہو کر 168,062 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران مارکیٹ میں کافی اتار چڑھاؤ رہا۔ صبح کے وقت انڈیکس ایک ہزار سے زیادہ پوائنٹس تک گر گیا تھا، بعد میں کچھ سنبھلا، لیکن آخر میں دوبارہ نیچے چلا گیا۔
آج 22 کروڑ سے زیادہ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، جن کی مالیت تقریباً 18 ارب 97 کروڑ روپے رہی۔
