خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں فتنہ الخوارج کے چھوٹے ڈرون حملے ناکام ہو گئے ہیں جن میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
وفاقی وزیر اعلاعات عطا تارڑ کے مطابق ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں فتنہ الخوارج نے چھوٹے ڈرونز کے ذریعے حملے کی کوشش کی، تاہم پاکستان کے اینٹی ڈرون سسٹمز نے تمام ڈرونز کو وقت پر گرادیا۔
اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ وزیر اطلاعات نے تصدیق کی کہ فوری اور مؤثر کارروائی کی بدولت حملہ ناکام بنایا گیا۔
ALERT: A school going child has been injured when a drone crashes into a building in Swabi district, Khyber Pakhtunkhwa province. The debris of the drone has been collected and the bomb disposal squad has been called in. There have been no other loses reported: Police pic.twitter.com/cEX6vBYQJ5
— The Khorasan Diary (@khorasandiary) February 27, 2026
یہ واقعہ علاقے میں بڑھتی ہوئی سیکیورٹی حساسیت اور جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
