روس نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان تحمل سے کام لیں اور مسائل مذاکرات سے حل کریں۔
روسی وزارتِ خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر سرحد پار حملے بند کریں اور اپنے اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی کم کریں اور سفارتی راستہ اختیار کریں، روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان اور افغانستان تحمل سے کام لیں اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔
ایران نے پاکستان اور افغانستان کو ثالثی کی پیشکش کر دی
روسی وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ اگر دونوں فریق درخواست کریں تو روس پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی فراہم کرنے پر غور کرے گا۔
