بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی صحت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر ان کی ٹیم نے وضاحت جاری کر دی ہے۔
بھنسالی کی ٹیم کے مطابق فلم ساز نے اپنی سالگرہ کے دن ہسپتال کا دورہ ضرور کیا، تاہم یہ دورہ کسی ہنگامی صورتحال یا دل کے دورے کے باعث نہیں بلکہ معمول کے طبی معائنے کے لیے تھا۔
جیکی شروف کی بیٹی نے افغان فائٹر کے ساتھ تعلق پر خاموشی توڑ دی
ترجمان نے واضح کیا کہ سنجے لیلا بھنسالی بالکل صحت مند ہیں اور ان کی طبیعت سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔
ٹیم کا کہنا ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات نے بلاوجہ تشویش کو جنم دیا، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ سنجے لیلا بھنسالی نہ صرف خیریت سے ہیں بلکہ اپنی آئندہ فلمی منصوبوں پر بھی فعال طور پر کام کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ فلم ساز کی صحت سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں، جنہیں اب ان کی ٹیم نے باضابطہ طور پر مسترد کر دیا ہے۔
فضا علی کے متنازع شو میں شریک ماہر نفسیات نے سچائی بیان کر دی
واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی بھارتی فلم انڈسٹری کے ایک ممتاز ہدایت کار، پروڈیوسر اور کہانی نویس ہیں، جن کی فلمیں اپنی بصری خوبصورتی، موسیقی، اور متاثر کن کہانیوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔
ان کی پہلی بڑی کامیابی فلم “ہم دل دے چکے صنم” (1999) سے ہوئی، اور اس کے بعد “دیوداس” (2002)، “بلیک” (2005)، “گلیوں کی راسلیلا رام لیلا” (2013)، “باجی راؤ مستانی” (2015) اور “پدماؤت” (2018) جیسی فلموں نے انہیں شوبز دنیا میں ایک منفرد مقام دلایا۔
