وزیردفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان رجیم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اب ہماری تمہاری کھلی جنگ ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ نیٹو کی افواج کے انخلاء کے بعد یہ توقع کی جاتی تھی کہ افغانستان میں امن ھو گا اور طالبان افغانُ عوام کے مفادات اور علاقہ میں امن پہ توجہ مرکوز کریں ُ گے مگر طالبان نے افغانستان کو ہندوستان کی کالونی بنا دیا۔
ساری دنیا کے دہشت گردوں کو افغانستان میں اکٹھا کر لیا اور دہشت گردی کو ایکسپورٹ کرنا شروع کر دیا، اپنی عوام کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر دیا، خواتین کو جو حقوق اسلام دیتا ھے وہ چھین لیے۔
نیٹو کی افواج کے انخلاء کے بعد یہ توقع کی جاتی تھی کہ افغانستان میں امن ھو گا اور طالبان افغانُ عوام کے مفادات اور علاقہ میں امن پہ توجہ مرکوز کریںُ گے۔مگر طالبان نے افغانستان کو ھندوستان کی کالونی بنا دیا۔ ساری دنیا کے دھشت گردوں کا افغانستان میں اکٹھا کر لیا اور دھشت گردی کو…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) February 26, 2026
پاکستان نے براہ راست اور دوست ممالک کے ذریعہ حالات نارمل رکھنے کی پوری کوششیں کیں۔ بھر پور سفارت کاری کی مگر طالبان ہندوستان کی پراکسی بن گئے آج جب پاکستان کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی کوشش کی الحمدللہ ھماری افواج اس وقت فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں۔
وزیر دفاع نے اپنے پیغام میں کہا کہ ماضی میں پاکستان کا کردار مثبت رہا ہے۔ 50 لاکھ افغانیوں کی 50 سال سے مہمان نوازی کی، آج بھی ہماری سر زمین پہ افغان لاکھوں کی تعداد روزی کما رہے ہیں۔
ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا، اب ہماری تمہاری کھلی جنگ، اب دما دم مست قلندر ھو گا، پاکستان کی فوج سمندر پار سے نہیں آئی ہوئی۔ ہم تمہارے ہمسائے ہیں تمہاری اوقات جانتے ہیں۔
