لندن: برطانوی تھنک ٹینک نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں 80 لاکھ وائٹ کالر ملازمتیں منصوعی ذہانت پر زیادہ انحصار کے باعث خطرے میں ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت پر انحصار کم نہ کیا گیا تو آنے والے دنوں میں برطانیہ میں 80 لاکھ وائٹ کالر ملازمتیں ختم ہو سکتی ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ فار پبلک پالیسی ریسرچ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کی وجہ سے 75 فیصد سے کم درجے پر کمانے والوں کی ملازمت کی قدر کم ہو جائے گی یا مکمل ختم ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں تیز ترین انٹرنیٹ کا آغاز؟ 2 آپریٹرز نے ڈیڑھ کروڑ ڈالر جمع کروا دیئے
رپورٹ کے مطابق وہ ملازمتیں جن میں اعلیٰ درجے کی فیصلہ سازی درکار ہوتی ہے۔ انہیں فی الحال محفوظ بتایا گیا ہے۔
