لاہور میں عدالت عالیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے عثمان ڈار کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی تھا۔
درخواست گزار کی جانب سے ابوذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ بغیر ٹھوس شواہد اور قانونی تقاضے پورے کیے نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا، جو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
ٹیکس حکام کسی بھی وقت بغیر پیشگی نوٹس کسی بھی جگہ چھاپہ مار سکتے ہیں، وفاقی آئینی عدالت
عدالت نے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عثمان ڈار کا نام فوری طور پر فہرست سے خارج کیا جائے۔
فیصلے کے بعد پی ٹی آئی رہنما کو بیرون ملک سفر کی راہ ہموار ہوگئی ہے جبکہ عدالتی حکم کو قانونی حلقوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
